12 جولائی ، 2015
کراچی.........کراچی،لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کر کے 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 31 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان علاقوں میں تاج کمپلیکس ، لیاری کلری ،کورنگی انڈسٹریل ایریا اور کورنگی زمان ٹاؤن ،ناظم آباد، شیریں جناح کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔لاہور میں داتا دربار کے اطراف سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 6 خواتین سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر تمام افراد کو شناختی کوائف نہ دکھانے پر حراست میں لیا گیا۔پشاور کے علاقہ دلہ زاک روڈاور فقیرآباد میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 14 مشتبہ افراد حراست میں لے کر اسلحہ برامد کر لیا گیا ۔کوئٹہ کے علاقے کلی خیزی میں ایف سی اورپولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔