12 جولائی ، 2015
راولپنڈی........شمالی و جنوبی وزیرستان کےسرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 4 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی و جنوبی وزیر ستان کے سرحدی علاقے پری گھر میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ چار سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔