پاکستان
12 جولائی ، 2015

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں سے موسم بدل گیا

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں سے موسم بدل گیا

اسلام آباد........ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں سے موسم بدل گیا ۔ بارشوں نے موسم بہتر ہوگیا ہے ۔ ملک کے میدانی علاقوں میں کافی حد تک گرمی میں کمی آگئی ہے اور پنجاب کے شہروں میں گزشتہ روز کے بعد موسم تو بہتر ہوگیا پر سڑکوں پر پانی کھڑاہونے سےشہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کئی مقام میں بارش کےبعد موسم آج بھی ابرآلود ہے۔بلوچستان میں موسم تھوڑا گرم ہے، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ میں اکثر مقامات پرجبکہ سبی، ژوب، قلات، کوئٹہ، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :