12 جولائی ، 2015
ریاض......وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ، سعودی عرب پہنچ گئے۔ رمضان المبارک کے باقی دن وہیں گزاریں گے ۔وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ آج عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور نماز تراویح میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گے۔ وزیراعظم کے علاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور بھی عمرے کی ادائیگی کےلیے یہاں موجود ہیں ، صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی قیام لیل میں شریک ہونے کےلیے مکہ مکرمہ میں ہیں ، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق مسجد نبوی میں اعتکاف میں مشغول ہیں ، جبکہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق بھی سعودی عرب میں ہیں۔