پاکستان
12 جولائی ، 2015

باجوڑ ایجنسی میں عیدپر ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان کی تشکیل

باجوڑ ایجنسی میں عیدپر ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان کی تشکیل

باجوڑ ایجنسی .......باجوڑ ایجنسی میں عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیاگیاہیں۔چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابند ی عائد۔ عیدکے موقع پر امن وامان کے صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پو لیٹکل انتظامیہ کے جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ۔ ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت بازاروں اور اہم مقامات جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیگی ۔ زرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے پو لیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے باجوڑپریس کلب کے ایک وفد کیساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیاہے ۔ انتظامیہ نے باجوڑ لیویز فورس کے زریعے ایجنسی بھی میں عید الفطر کے روز امن وا مان کے صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات اُٹھانے کا فیصلہ کیاہے ۔ عید کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجد کیلئے خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر کسی کو ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اس کے علاوہ ایجنسی بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پہلے سے پابندی عائد ہے مگرکسی نے بھی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

مزید خبریں :