12 جولائی ، 2015
لندن...... سربیا کے نواک جوکووچ نےسوئٹزرلینڈکے راجر فیڈرر کو ہرا کر ومبلڈن 2015کا مردوں کا فائنل اپنے نام کرلیا۔28سالہ جوکووچ کی یہ نویں گرینڈ سلم فتح ہے،انھوں نے اپنے انتہائی مضبو ط حریف کو آخری گیم میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور فتح حاصل کی۔ راجر فیڈرر کو پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں واضح شکست دی،یاد رہے کہ پہلے سیٹ میں جوکووچ نے فیڈرر کو ٹائی بریکر پر سات چھ سے ہرایا،جبکہ دوسرے سیٹ میں فیڈرر نے اسی اسکور سے جوکووچ کےخلاف فتح حاصل کی۔اور تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے فیڈرر کے خلاف 4-6 سے کامیابی سمیٹی۔