پاکستان
13 جولائی ، 2015

الطاف حسین کی تقریر ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے،چوہدری نثار

الطاف حسین کی تقریر ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے،چوہدری نثار

کراچی .......وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھورہی ہیں، ہم نے بے انتہاصبر وتحمل سے کام لیا ، اب وقت آگیا ہے برطانیہ سے بات کی جائے،گزشتہ روز کی جانے والی الطاف حسین کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خا نے کہا کہ بیرون ملک سے سیکیورٹی اداروں پر دشنام طرازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر ناقابل قبول اورانتہائی قابل مذمت ہے،اخلاقیات سےگری گفتگوسےالطاف حسین کیااردو بولنےوالوں کی ترجمانی کررہےہیں؟الطاف حسین اردوبولنے والی کمیونٹی کی تضحیک کررہے ہیں ،اردو بولنے والی کمیونٹی مہذب اور تہذیب یافتہ ہے ،لگتا ہےبرطانیہ میں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے انکے گرد گھیرا تنگ ہورہاہے ،1971سےمتعلق جوزبان الطاف حسین نےاستعمال کی وہی زبان ہندوستان بھی استعمال کرتاہے، الطاف حسین کودرپیش حالات کے ذمے دار ان کےاپنےکرتوت ہیں، الطاف حسین کودرپیش حالات کےذمے دار پاکستان،اسکی افواج یارینجرزنہیں ،الطاف حسین کے غصے اور مایوسی کا نزلہ سیکیورٹی اداروں پر گررہاہے ۔

مزید خبریں :