12 جنوری ، 2012
واشنگٹن ... ترجمان پینٹاگون نے بتایا ہے کہ امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمسی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔پریس بریفنگ کے دوران پینٹاگون کے ترجمان جیورج لیٹل نے پوچھے گئے ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکریٹری دفاع کوبرخاست کیے جانے پررائے نہیں دے سکتے۔ اس موقع پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات بہتربنانے کیلیے کوشاں ہیں اور کوشش جاری رہیگی۔انہوں نے بتایا کہ القاعدہ کوختم کرنا امریکاکی اولین ترجیح ہے۔ترجمان نے بتایا کہ القاعدہ نے صرف امریکاکونہیں بلکہ پاکستان کوبھی نقصان پہنچایا۔