13 جولائی ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے آئی ایس آئی کے دوسابق سربراہوں کے خلاف لگائے جانے والے سنگین الزامات کی سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل اعلیٰ انکوائری کمیشن کے ذریعہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائیں ۔ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ خواجہ آصف نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے دونوں سابق سربراہان جنرل شجاع پاشا اورجنرل ظہیرالاسلام نے گزشتہ سال عمران خان اور تحریک انصاف سے دھرناکرواکر نواز شریف کی منتخب حکومت کو گرانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جسے عام طورپر لندن پلان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ خواجہ آصف نے اپنے انکشاف میں واضح طورپر کہا ہے کہ اس لندن پلان کے مطابق ایک منتخب جمہوری حکومت کوگرانے کیلئے نہ صرف میڈیا کو بھرپورطریقہ سے استعمال کیاگیا بلکہ عمران خان کی تحریک انصاف کوسرمایہ کاروں سے خطیر رقومات بھی دلوائی گئیں۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیرف سے پرزورمطالبہ کیا کہ ان الزامات کی فوری طورپر تحقیقات کرواکر اصل حقائق جلد ازجلد عوام کے سامنے لائیں ۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو غلط عمل کرنے والوں کو سزا دی جائے اور اگریہ الزامات غلط ہیں تو الزامات لگانے والے کو سزا دی جائے۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیزآبادی، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے کہاہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وزیرداخلہ اس وقت چراغ پا کیوں نہ ہوئے جب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری فوجی جرنیلوں کوللکاررہے تھے۔اپنے مشترکہ بیان میں اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الطاف حسین نے کراچی میںہونے والی زیادتیوںکاذکرکرنے پر چوہدری نثارچراغ پا ہو گئے اور انہوں نے طرح طرح کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جرنیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ اگر آپ ہم سے لڑوگے تو ہم بھی لڑیں گے، آپ جنگ کروگے تو ہم بھی جنگ کریں گے اور ہمیں جنگ کرنا آتی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ باتیں سنکر چوہدری نثار غصے میں نہیںآئے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے یہ عمل اس لئے کیا کہ بلاول بھٹو زرداری فرزند زمین ہیںاورپاکستان میں مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم نہیں کیاجاتا، متعصب سیاسی رہنماؤں نے مہاجروں کو یتیم سمجھ رکھا ہے لیکن چوہدری نثار علی کو معلو م ہونا چاہیے کہ اب مہاجر قوم جاگ چکی ہے،وہ اب کسی کی دھمکیوں اورگیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئے گی۔اگرچوہدری نثارعلی کومہاجروں کے خلاف مزید آپریشن کرنے کاشوق ہے تو وہ بھی پورا کر لیں ، چاہے برطانیہ سے رابطہ کرکےالطاف حسین کے خطاب پر پابندی لگوادیں مگر الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعدادمیں کمی نہیں ہوگی ، مہاجروںکی اکثریت الطاف حسین کی قیادت پریقین رکھتی ہے ۔