15 جولائی ، 2015
اسلام آباد....... تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے، اور یہ تبدیلی ریحام خان کی ویب سائٹ پر ہے۔ یہ تبدیلی ریحام خان کے تعلیمی ادارے کی ہے اوریہ تبدیلی ریحام خان کے کورس سے متعلق ہے۔ پہلے ریحام خان نے دعویٰ کیا کہ نارتھ لنزے کالج سے پوسٹ گریجویٹ کورس شروع کیا۔ پھر وضاحت کی کہ گرمز بے میڈیا انسٹی ٹیوٹ سے کورس شروع کیا۔ ریحام خان کہتی ہیںکہ ان کےپاس براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری نہیں بلکہ براڈ کاسٹ میں ڈپلومہ ہے، اس معاملےپر ریحام خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان پر الزام ایسے وقت میں لگایا جارہاہے جب برطانیہ میں ایک ہائی پروفائل کیس کا معاملہ چل رہاہے، میڈیا میں ان کی تعلیم کے بجائے اس ہائی پروفائل کیس پر بات ہونی چاہیے، میڈیا اسموک اسکرین سے نکلے، نئے پاکستان کی منزل پر توجہ دے، یہ الزامات حقائق سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ بے بنیاد پراپیگنڈہ مجھے میرے خاندان کو خوفزدہ نہیں کرسکتا۔