پاکستان
15 مئی ، 2012

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افرادہلاک، چار زخمی

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افرادہلاک، چار زخمی

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افرادہلاک جبکہ ایک ملزم سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں گنا منڈی کے قریب سے آج صبح نامعلوم شخص کی بوری بند لاش ملی۔ اسی طرح کی ایک لاش ملیر سٹی میں غازی ٹاوٴن کے قریب کھیتوں سے ملی۔ دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سچل کے علاقے مین سپر ہائی وے پر اظہر خان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ مقتول بفر زون کا رہائشی تھا۔ گارڈن اور لائنز ایریا میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ ماری پور میں ٹرک اڈے کے قریب ڈکیتی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے بلال کالونی میں جان خان کے گھر سے مسلح ملزمان نقد رقم، زیورات اورت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :