پاکستان
15 مئی ، 2012

خیبرپختوانخوا:بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام پریشان

خیبرپختوانخوا:بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام پریشان

پشاور …پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقو ں میں دس گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل مسلسل کئی کئی گھنٹوں تک بند کردی جاتی ہے۔ جس سے شہریوں کو روز مرہ معمولات نمٹانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ پشاور کے علاوہ ضلع کوہاٹ، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی سمیت دیگر اضلاع میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :