پاکستان
15 مئی ، 2012

کراچی: لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی: لیاری گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی …افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق ملزمان جہانزیب عرف پورا اور اکبر علی عرف لچو کو پاک کالونی میں ایک ٹارگٹٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف، منشیات دیگر سامان برآمد ہوا، عامر فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں ملزمان لیاری اور پاک کالونی میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملزمان کے بھائی علاقے میں مبینہ طور پر منشیات فروشی اور گینگ وار میں ملوث رہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اکبر علی کا بھائی ریاست گذشتہ دنوں لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس سے مقابلے میں مارا گیا۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :