15 مئی ، 2012
فیصل آباد …فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون ہلاک ہوگئی، واقعہ کے خلاف ورثانے جھنگ روڈپرلاش رکھ کر دو گھنٹے تک احتجاج کیا۔فیصل آباد کے علاقہ رشید آباد میں ٹھیکری والا پولیس نے ایک مقدمہ میں اشتہاری قرار دیئے گئے ملزم محمد حسین کی گرفتاری کیلئے رات کو چھاپہ مارا، ملزم محمد حسین کے اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا ہے کہ چھاپے کے دوران مزاحمت پر انہوں نے محمد حسین کی والدہ پر بیہمانہ تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئیں، واقعے کے خلاف خاتون کے ورثا نے لاش سمیت جھنگ روڈ پر دو گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم بعد میں ایس ایس پی صادق علی ڈوگر کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے۔