پاکستان
15 مئی ، 2012

ایفیڈرین کیس:تفتیشی آفیسر کی تبدیلی کیلئے علی موسیٰ گیلانی کی درخواست مسترد

ایفیڈرین کیس:تفتیشی آفیسر کی تبدیلی کیلئے علی موسیٰ گیلانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں سیکریٹری نارکاٹکس ظفرعباس لک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کا تفتیشی آفیسر بدلنے سے متعلق علی موسی گیلانی کی درخواست بھی مستر دکردی ہے۔چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیمیکل کوٹی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی،کیس کے تحقیقاتی آفیسر بریگیڈئر فہیم نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کہا لیکن عمل نہیں ہوا، دو ملزم تو بیرون ملک بھاگ بھی گئے ہیں، خوشنود لاشاری کو بچانے کیلئے ایف آئی اے والے ہم پر دباوٴ ڈال رہے ہیں ،جسٹس خلجی عارف نے بریگیڈئر فہیم کو کہاکہ آپ شفاف انداز میں تحقیقات کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو غیرضروری طور پر بدنام نہیں کیا جانا چاہیئے،ایک اور تفتیشی آفیسر نیبتایاکہ وزارت صحت کے ملازم تنویراحمد نے بتایاکہ اسے یرغمال بناکر بیان لیاگیا، اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں یہ لکھ کردیں ، ہم ایف آئی اے اور بیان قلم بند کرنے والے کو بھی نوٹس دیں گے۔

مزید خبریں :