پاکستان
15 مئی ، 2012

پشاور:سرمایہ کاری کی آڑ میں لوٹنے والی فرم کیخلاف انکوائری کا آغاز

پشاور…قومی احتساب بیورو نے عوام کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دینے کی آڑ میں لوٹنے والی ایک کنسلٹنٹ فرم کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو خیبرپختون خوا کے مطابق فرم کے خلاف تحقیقات شہریوں کی شکایات پر شروع کی گئیں۔ جس میں نیب کو بتایا گیا کہ فرم کے ملزمان نے انشورنس پالیسی اور قرضے د ینے کی آڑ میں ان سے ایڈوانس میں رقم بٹورتے تھے۔ اور ان کو جعلی چیک تھما دیتے تھے۔ جو بینک والے مسترد کر دیتے تھے۔ جس پر متاثرہ افراد نے تھانہ یونی ورسٹی پشاور میں ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ نیب نے متاثرین سے اپیل کی وہ فرم کے خلاف اپنا کلیم بمعہ دستاویزات نیب خیبر پختون خوا کے پاس جمع کروایں۔

مزید خبریں :