15 مئی ، 2012
اسلام آباد…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کی صورت حال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو غائب کرنے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔ نوازشریف سے اسلام آباد میں لاپتا افراد کے اہل خانہ نے ملاقات کی ، اس موقع پر نوازشریف ن کاکہناتھاکہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کے آنسو دیکھ کر سب روپڑتے ہیں ،انہیں بتایاتوجائے کہ پکڑے جانے والوں کا کیا قصور ہے، لاپتا کئے جانے والوں کے خلاف الزام بتاکر کیس عدالت میں چلایا جانا چاہیے۔نوازشریف نے اس موقع پر لاپتا افراد کے اہل خانہ کو امدادی رقوم کے چیک بھی دیئے، اس میں فی خاندان ایک لاکھ سے پچاس ہزار روپے تک دیئے گئے ہیں۔