کاروبار
15 مئی ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین15دن میں کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین15دن میں کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تعین اب 30 روز کے بجائے 15 روز میں کیا جائے گا۔آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ 15 روز میں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق کب سے ہو گا اس کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ماہرین کے مطابق 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوجاتا تو مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی ہوسکتی تھی۔ رواں ماہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل تک گراوٹ دیکھی گئی جس کا اثر اگر مقامی سطح پر منتقل کیا جاتا تو مقامی سطح پر پٹرول 3 روپے اور ڈیزل ساڑھے تین روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا تھا۔

مزید خبریں :