15 مئی ، 2012
نئی دہلی…بھارتی مرکزی بینک کی سر توڑ کوشش کے باوجود ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اپریل 2012 میں افراط زر کی شرح 7 اعشاریہ23 فی صد رہی جو کہ مارچ 2012 میں 6 اعشاریہ68 فی صد تھی۔ بھارتی مرکزی بینک کے صد ر کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں کمی ، انرجی کاسٹ اور بجٹ خسارے میں اضافے کے باعث افراط زرمیں اضافہ متوقع تھا۔ اس صورت حال کے پیش نظر بھارتی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یورو زون میں جاری میں معاشی بحران کے باعث ایشائی ممالک کے پریشر میں اضافہ ہو رہا ہے۔