کاروبار
15 مئی ، 2012

نجی شعبے کو دو مرحلوں میں چار لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت

نجی شعبے کو دو مرحلوں میں چار لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت


اسلام آباد…حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز میں کرنے کا فیصلہ کیا اور اب یکم جون کے بعد 15 جون کو بھی پٹرول کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ نجی شعبے کو دو مرحلوں میں چار لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں او جی ڈ ی سی ایل کے لیے 82 ارب روپے کے بانڈ جاری کرنے پر غور نہ ہوسکا۔ڈرامنٹ فیلڈ سے چار کنووٴں کی دریافت کا کام حکومت سندھ سے لے کر وزارت پٹرولیم کو دینے کی منظوری دی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں حکومت سندھ سے باقاعدہ اجازت طلب کرنا ہوگی۔ خضدار کی کمپنی کے لیے ٹین ڈبوں کی تیاری کے خام مال پر ڈیوٹی 15 فی صد سے کم کرکے 10 فی صد کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاہم اس پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فیکیشن آئندہ بجٹ میں ہوسکتا ہے۔ ایل این جی کی درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کو تیل و گیس کی تلاش کی بین الاقوامی کمپنی کے اثاثے خریدنے کے لیے نیلام میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے ایل پی جی ایئر مکس کی سمری پر غور مو خرکردیا گیا۔


مزید خبریں :