15 مئی ، 2012
لاہور…کوٹ لکھ پت جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں قیدی سے موبائل اور پستول بر آمد ہو ا ہے،ڈی آئی جیل سالک جلال کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر اتوار کوجیل میں چھاپہ مارا گیا۔چھاپے میں قیدیوں سے موبائل سمز اور دیگر اشیاء بھی بر آمد کی گئیں،فون اور پستول قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے ملزمان سے بر آمد ہوئیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابقمعاذ اور نصراللہ کا بنوں جیل سے فرار ہونے والے عدنان رشید سے رابطہ تھا ،جبکہ ملزمان فیصل آباد جیل میں قید ڈاکٹر عقیل عرف عثمان سے رابطے میں تھے اورملزمان کے بنوں جیل سے فرار ہونے والے عدنان رشید سے بھی رابطے ہیں ۔کوٹ لکھپت جیل میں کی ہائی سیکیورٹی جیل میں اس وقت دہشت گردی کے 50ملزمان قید ہیں۔