دنیا
15 مئی ، 2012

فرانس : نومنتخب صدر فرانسو اولاند نے عہدے کا حلف اٹھالیا

فرانس : نومنتخب صدر فرانسو اولاند نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پیرس…فرانس کے نومنتخب صدر فرانسو اولاند نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔فرانس میں 17 سال بعدکسی سوشلسٹ امیدوار نے عہدہ صدارت سنبھالاہے۔فرانسو اولاند ،فرانسوا متراں کے بعد منتخب ہونے والے فرانس کے پہلے سوشلسٹ اور مجموعی طور پر ساتویں صدر ہیں۔۔ان کی تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل میں ہوئی۔تقریب حلف برداری میں دنیا بھر سے سوشلسٹ رہنماوٴں،اعلی فوجی اور سول افسران سمیت فرانس میں تعینات دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔اولاند کے صدر بننے کے بعد ملک میں ایک نئے دور کی توقع کی جارہی ہے اور عوام امید کررہے ہیں ملک سے بے روزگاری اور معاشی مسائل کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

مزید خبریں :