پاکستان
15 مئی ، 2012

ڈاکٹر خلیل چشتی وطن پہنچ گئے، رحمان ملک اور بابر غوری نے استقبال کیا

ڈاکٹر خلیل چشتی وطن پہنچ گئے، رحمان ملک اور بابر غوری نے استقبال کیا

اسلام آباد…بیس برس تک بھارت میں قید رہنے والے سائنسدان اور جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل چشتی کو لیکر خصوصی طیارہ منگل کی شب بھارت سے پاکستان پہنچ گیا ۔اس موقع پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر ڈاکٹر چشتی کا استقبال وزیرداخلہ رحمان ملک اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر اور متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن بابر خان غوری نے انکا استقبال کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر چشتی کو بھارتی سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ہے۔جیونیوز کے نمائندے زرغون شاہ کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ ڈاکٹر چشتی فوری طور پر ہی کراچی جائیں گے یاپھر صبح روانہ ہونگے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر چشتی کے اہل خانہ کراچی میں شدت سے انکی واپسی کے منتظر ہیں۔جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں انکے گھر پر جشن کا سماں ہے اور انکا پورا خاندان جمع ہے۔ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ڈاکٹر خلیل چشتی کی وطن واپسی پر انکے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے ۔




مزید خبریں :