15 مئی ، 2012
لاہور…ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی فلسطین فاوٴنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم نکبہ منایا گیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین فاوٴنڈیشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ لاکھوں فلسطینی چھ عشرے گزر جانے کے باوجود بھی اپنے گھروں سے دور ہیں اور آوارہ وطن کر دیئے گئے ہیں۔ رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ دنیا کے نام نہاد بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومتوں اور عالمی برادری کی روز اول سے مجرمانہ خاموشی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں واضح کر دی ہے کہ یہ سب فلسطینی عوام کے دشمن ہیں۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں سمیت سول سوسائیٹی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔