دنیا
27 جولائی ، 2015

قاہرہ: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 18پولیس اہلکار جاں بحق

قاہرہ: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 18پولیس اہلکار جاں بحق

قاہرہ.......آن لائن....... مصر میں سینائے خطے میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں ایک بس پر سفر کرنے والے18 مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جہاں سیکورٹی فورسز دولت اسلامیہ گروپ کے حامیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور یہ بات سیکورٹی حکام نے اتوار کے روز کہی۔ حکام جن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار چھٹی پر تھے اور بتایا کہ حملہ شمالی سینائے کے صوبائی دارالحکومت العریش کے نزدیک ہوا۔ وزارت صحت کے ایک اہلکار طارق خاطر نے کہا کہ زخمیوں کو شہر میں ایک فوجی اہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مصری سیکورٹی فورسز2013ء میں فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے شمالی سینائے میں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ خطہ جہادی گروپ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جو اسے سینائے صوبہ کے نام سے پکارتے ہیں۔ نومبر میں اس گروپ نے دولت اسلامیہ تنظیم کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا اعادہ کیا تھا، جس نے عراق اور شام کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حملوں میں سینکڑوں مصری پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سینائے میں 1000سے زائد جہادیوں کو ہلاک کیا ہے۔

مزید خبریں :