16 مئی ، 2012
اسلام آباد ... ڈاکٹر چشتی کی اسلام آباد آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میڈیاپرتشددکیا۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر جب میڈیا بھارت سے رہائی پانے والے پاکستانی سائنسدا ن ڈاکٹر خلیل چشتی کی کوریج کے لیے پہنچے تو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے تشددکے باعث صحافی کوریج نہ کرسکے۔پی پی کے کارکنوں نے صحافیوں کے کیمر ے بھی توڑدیے۔پی پی کے کارکنوں نے ایک خاتون صحافی کوبھی تشددکانشانہ بنایا۔