پاکستان
16 مئی ، 2012

لاہور: پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ،تھانیدار گوالمنڈی اور راہگیر زخمی

لاہور ... لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایس ایچ او گوالمنڈی اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ ڈاکو کا ساتھی پولیس کی گاڑی لے کرفرار ہوگیا ،پولیس کے مطا بق گوالمنڈی میں شام کوپولیس ناکے پر دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی ، جس پرانھوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے ایس ایچ او عبدالستار زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکوہلاک جبکہ اس کا ساتھی پولیس کی گاڑی لیکر فرارہوگیا تاہم آگے جاکر پولیس کی گاڑی چھوڑ دی اور خود بھاگ گیا، اس دوران ایک راہ گیر عمر بھی زخمی ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہرنے میواسپتال میں زخمی ایس ایچ او کی عیادت کی،رائے طاہر کا کہنا تھا کہ مفرورڈاکووٴں کوجلد ٹریس کرلیں گے ۔

مزید خبریں :