16 مئی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ رحمن ملک کو اسٹیل ملز کرپشن کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ رحمن ملک کو نوٹس آج اسٹیل ملز کرپشن کیس کے ازخود نوٹس کے فیصلے میں جاری کیا گیا جس پر ان سے2ہفتوں میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس اسٹیل ملز کیس میں عدالتی اجازت کے بغیر نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے پر جاری کیا گیا۔