16 مئی ، 2012
ممبئی…آئی پی ایل میں کرکٹ کرپشن کے انکشافات کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے لیگ کی فرنچائز اور کھلاڑیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کو ایڈوائزی جاری کردی ۔ ہر ٹیم اینٹی کرپشن کوڈ کی پابندی کو یقینی بنائے کہ کھلاڑی کسی اجنبی سے نہ ملیں، کسی سے تحفہ نہ لیں،اگر کوئی مالی معاملات پربات کرے، تو فوری طور پر اینٹی کرپشن افسر کو بتایا جائے۔یہ ایڈوائزری آئی پی ایل میں کرپشن کے انکشافات کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں ایک انڈین چینل نے اسٹینگ آپریشن کے ذریعے آئی پی ایل میں کرپشن کابھانڈا پھوڑا ،جس کے مطابق پانچ کھلاڑی کرکٹ کرپشن میں ملوث ہیں ۔ بی سی سی آئی نے ان کھلاڑیوں ٹی پی سدھندرا ،، شالبھ سری واستو، موہنش مشرا ، امیت یاددو اور ابھیناو بالی کو معطل تو کردیالیکن اب ان کے مستقبل کا فیصلہ بی سی سی آئی کا اینٹی کرپشن یونٹ اور ڈسپلنری کمیٹی کریں گے۔