30 جولائی ، 2015
کراچی......چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن اور مس کنڈکٹ کا الزام ثابت ہونے پر ماتحت عدالت کے 4ججوں کو برطرف کردیا، ایک جج کو جبری طور پر ریٹائر کرنے کا حکم بھی دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے کرپشن اور مس کنڈکٹ کا الزام ثابت ہونے پر ماتحت عدالت کے 5ججز کو فارغ کردیا۔ برطرف کئے گئے 2 ججز پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا جن میں بدرالدین میمن اور علی گل خاصخیلی شامل ہیں،جبکہ ابوالاعلیٰ جتوئی اور ثمینہ علیم کو مس کنڈکٹ پر فارغ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک جج آدم ایچ سنگھار کو جبری طور پر ریٹائر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔