16 مئی ، 2012
دوہا…این جی ٹی…قطر کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون ایتھلیٹ کو اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔دارالحکومت دوہا سے تعلق رکھنے والی17سالہ نور حسین المالکی 100میٹر کی اسپرنٹ ریس کے ٹریک پر لندن 2012اولمپکس میں قطر کی نمائندگی کرینگی۔واضح رہے کہ قطر سمیت برونائی اور سعودی عرب میںآ ج تک خواتین کو مختلف کھیلوں میں اپنے ملک کی ٹیموں میں نمائندگی کا اعزاز نہیں ملاہے لیکن نور کی اولمپکس مقابلوں میں شرکت اس روایت کو توڑنے میں پہلی بوند ثابت ہوگی۔