16 مئی ، 2012
ممبئی…بھارت میں جاری آئی پی ایل میں آج ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان مقابلہ ہوگا،گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں دہلی ڈئیر ڈیولز نے کنگز الیون پنجاب کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا فیروز شاہ کوٹلہ میں میں کنگزالیون پنجاب آٹھ وکٹ پر 136رنز ہی بنا سکی ،کپتان ڈیوڈ ہسی 40رنز کے ساتھ نمایاں رہییومش یادیو نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،جواب میں دلی کاآغازتو مایوس کن ہوا 37رنز پر چار وکٹ گر گئیں،لیکن اس کے بعد مہیلا جے وردھنے کیشاندار 56 رنز نے دہلی کو ایک اوورپہلیہی ہدف تک پہنچادیا۔۔لیگ میں آج ممبئی انڈینز اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جوجیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔