پاکستان
31 جولائی ، 2015

دھرنوں کے معیشت پر منفی اثرات جلد ختم نہیں ہونگے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

دھرنوں کے معیشت پر منفی اثرات جلد ختم نہیں ہونگے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

ساہیوال ......وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ساہیوال میں کول پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ دھرنے ملکی معیشت پر بجلی بن کر گرے ،ان کے منفی اثرات جلد ختم نہیں ہونگے ،لوڈشیڈنگ جلد ختم کر کے اندھیروں کو روشنیوں میں بد ل دینگے ۔ ساہیوال میں کول پاور پلانٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا کیساتھ چینی حکام بھی شریک ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ آج توانائی کے میدانوں میں اونچی اڑانوں کا دن ہے ، توانائی منصوبے عظیم پاک چین دوستی کا ثبوت بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے چینی صدر کی آمد اور منصوبوں میں رکاوٹ بنے رہے،، ان کے معیشت پر منفی اثرات جلد ختم نہیں ہونگے ۔شہباز شریف نے کہا کہ چین کے اقتصادی پیکیج پر نادان دوست کنفیوژن پھیلاتے رہے، تاہم چینی پیکیج نوازشریف حکومت پر بےپناہ اعتماد کا ثبوت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عسکری قیادت اور دیگر اداروں کی کاوشوں سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کو نکیل ڈالی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :