31 جولائی ، 2015
کراچی ......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی سے ملاقات کی ،جس میں صوبے میں سیلابی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیر اعلی ہاوس کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی سیلابی صورتحال، پارٹی معاملات کے حوالے سے اور ملک میں جاری سیلابی تباہ کاریاں اور صوبہ سمیت ملک بھر میں جاری امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔