دنیا
16 مئی ، 2012

ایران اور آئی اے ای اے ایٹمی مسئلے پر مذاکرات جاری رکھنے پرآمادہ

ویانا …ایران اور جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایٹمی مسئلے پر مذاکرات جاری رکھنے پرآمادگی کا اظہارکیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں ایران کے ایٹمی مسئلے پر دو روزہ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اوراقوام متحدہ کے چیف ایٹمی انسپکٹر نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ایٹمی مسئلے پر مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں ممکنہ فوجی مقاصد پر توجہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے آئی اے ای اے میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ مذاکرات مفید رہے اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہوگا۔

مزید خبریں :