دنیا
16 مئی ، 2012

یونان : حکومت سازی میں ناکامی پرنئے انتخابات کا اعلان

ایتھنز …یونان کے صدر کارلوس پاپولیاس نے حکومت سازی میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کا اعلان کردیا۔ یونان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر کارلوس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کی تین کوششیں ناکام ہونے کے بعد دوبارہ انتخابات منعقدکئے جائینگے ۔ صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق گذشتہ راست تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تاکہ عبوری حکومت تشکیل دی جاسکے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق انتخابات کا انعقاد10 یا 17 جون کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :