دنیا
16 مئی ، 2012

جرمنی و فرانس کا اقتصادی بحران کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق

برلن… جرمنی اور فرانس نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں جرمن چانسلر اور فرانس کے نو منتخب صدر کے درمیان پہلی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ممالک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے مربوط کوششوں پر یقین رکھتے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس میں تجاویز پیش کریں گے۔ اس سے قبل فرانس میں صدارتی حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ فرانس کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ فرانس میں انصاف کو واپس لانا ، یورپ کیلئے نیا راستہ کھولنا اوردنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مزید خبریں :