پاکستان
01 اگست ، 2015

دیر بالا میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری،2افراد جاں بحق، 2زخمی

 دیر بالا میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری،2افراد جاں بحق، 2زخمی

دیر بالا.......دیر بالا میں ڈوگ پائن کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ڈوگ پائن کے علاقے سے باراتیوں کی گاڑی شرینگل آرہی تھی کہ ڈوگ پائن کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اور خاتون شامل ہیں۔بس میں 14 سے 15 افراد سوار تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا جارہا ہےجبکہ بھکر میں تیز رفتاری کے باعث ایم ایم روڈ پر محمدو والا کے قریب کار اور بس میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :