پاکستان
01 اگست ، 2015

خورشید شاہ کا سکھر کے قریب علی واہن بچاؤبند کا دورہ

خورشید شاہ کا سکھر کے قریب علی واہن بچاؤبند کا دورہ

سکھر........قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال میں تمام ادارے،سرکاری مشینری اور سیاستدان مصروف ہیں، ایسی صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے ۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سکھر کے قریب علی واہن بچاؤ بند کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کے بند اور پشتے مضبوط ہیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے،دریائی بندوں اوربیراجوں کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں سندھ میں صورتحال اتنی خراب نہیں ہے اگر ایسی صورتحال ہوئی تو وہ ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی جانب سے اگر تحریک انصاف کے خلاف تحریک پیش کی گئی تو پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔

مزید خبریں :