پاکستان
01 اگست ، 2015

سرگودھا:کالعدم تنظیموں کےخلاف سرچ آپریشن، 22افراد گرفتار

سرگودھا:کالعدم تنظیموں کےخلاف سرچ آپریشن، 22افراد گرفتار

سرگودھا.......سرگودھامیں پولیس اورحساس اداروں نے کالعدم تنظیموں کےخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 22افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ ہجن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے ایس پی ہیڈکوارٹر کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، جن میں بندوقیں ،کلاشنکوف اور پسٹل شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے چھان بین کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :