دنیا
16 مئی ، 2012

آسٹریلیا کا افغانستان کیلئے 300ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

سڈنی… آسٹریلیا نے افغانستان کے لیے سالانہ 100ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کیلئے سالانہ سو ملین ڈالرز کی امداد افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء اور سکیورٹی فورسز کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کرنے کے لیے تعاون کی حد میں دی جائے گی ۔جولیا گیلارڈ نے کہا کہ 2014ء میں افغانستان میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی فورسز کے حوالے کردی جائیں گی اور اتحادی افواج افغانستان چھوڑ دیں گی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہمارا کام مکمل نہیں ہوگا چونکہ افغان فورسز کو مضبوط کرنے کے لیے افغان حکومت کو امداد اور تعاون کی ضرورت ہے اور افغانستان میں استحکام آسٹریلیا سمیت تمام اتحادی ممالک کے مفاد میں ہے اور ہم اس مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کو امداد جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں :