دنیا
03 اگست ، 2015

کیف: گزشتہ 24گھنٹوں کی جھڑپوں میں 2فوجی ہلاک، 14 زخمی

کیف: گزشتہ 24گھنٹوں کی جھڑپوں میں 2فوجی ہلاک، 14 زخمی

کیف.......آن لائن.......مشرقی یوکرائن میں سرکاری فورسز اور روسی نواز باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2یوکرائنی فوجی ہلاک اور 14دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ یوکرائنی فوج کے ترجمان اینڈری لیسنکو نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں ڈونیٹسک کے نزدیک ہوئیں جو کہ علیحدگی پسندوں کا رابطے کا مرکزی گڑھ ہے اور مزید کہا کہ صورتحال ابھی تک کشیدہ ہے۔ یوکرائنی حکام نے ایک علیحدہ نیوز ایجنسی کے ذریعے 12سالہ لڑکی سمیت 5شہریوں کے باغیوں کے زیر کنٹرول قصبے گورلیفکا میں زخمی ہونے کی بھی اطلاعات دی ہیں۔ گورلیفکا کے رہائشیوں نے یورپ میں سلامتی وتعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) مانیٹرنگ کمیشن کو بتایا کہ تازہ ترین گولہ باری میں متعدد عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں، تاہم مشن ہلاکتوں کی تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا۔ یوکرائنی فوج اپریل 2014ء کے بعد سے ملک کے مشرق میں روسی نواز باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 6800سے زائد افراد ہلاک اور 1700سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :