03 اگست ، 2015
لاس اینجلس........امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں کئی مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے،ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیکل پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ سو ایکڑ کے رقبے تک پھیل گئی ہے۔حکام کے مطابق ارد گرد کے مکانات کو آگ سے خطرہ نہیں اور نہ ہی لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔آگ پر قابو پانے کیلئے فضا سے ہوائی جہاز کے ذریعے کیمیکل پھینک کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔آگ کی بلند ہوتی لپٹیں دو ر سے ہی دیکھی جا سکتی ہیں۔