16 مئی ، 2012
اسلام آباد… کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کا فی یونٹ ٹیرف سوا روپیہ بڑھادیا گیا ہے، اسکا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی قیمتوں کا فی یونٹ نزخ 1 روپیہ 25 پیسے بڑھادیا ہے ، اس سے بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 8 روپے 83 پیسے ہوگیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ اب بھی ملک میں بجلی کے فی یونٹ پر 3 روپے 8 پیسے فی یونٹ سب سڈی دی جارہی ہے جبکہ بجلی ٹیرف میں اضافہ سے سالانہ 90 ارب روپے کا ریونیو ملے گا، نزخوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔