کاروبار
16 مئی ، 2012

وائٹ بلیو کی بغیرڈیوٹی برآمد سے مقامی چمڑے کی صنعت کو مشکلات

وائٹ بلیو کی بغیرڈیوٹی برآمد سے مقامی چمڑے کی صنعت کو مشکلات

کراچی…ڈبلیو ٹی او ممالک میں چمڑے کے خام مال وائٹ بلیو کی برآمد پر بھاری ڈیوٹی عائد ہونے کے باوجود پاکستان میں اس کی برآمدات بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہیں جس سے لیدر انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے وفاقی سیکریٹری تجارت ظفر محمود کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ان کو توجہ ویٹ بلیو کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ گیا کہ اس کی برآمدات پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے تاکہ لیدر مصنوعات کی تیاری میں کام آنے والے اس خام مال کے استعمال کو مقامی سطح پر زیادہ استعمال کرکے بھاری زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی او ممالک میں ویٹ بلیو کی برآمد پر بھاری ڈیوٹی عائد ہے اور پڑوسی ملک بھارت میں صرف اس کی برآمد پر 60 فیصد ڈیوٹی ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس کی برآمدات کھلے عام جاری ہیں جس سے لیدر انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید خبریں :