پاکستان
03 اگست ، 2015

منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کیں، فیصل واؤڈا

منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کیں، فیصل واؤڈا

لندن......تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں انہوں نے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف شواہد پیش کیے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ سے متعلق دستاویزات اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کی ہیں، اس کے علاوہ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریر کے شواہد بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سپرد کیے ہیں۔ فیصل واؤڈا کا دعویٰ ہے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان اور برطانیہ کی معیشت کو نقصان پہنچایا، وہ الطاف حسین کی برطانوی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دائر کریں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف برطانوی وزارت داخلہ کو خط لکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 30ماہ میں الطاف حسین کی 30سالہ سیاست ہوا میں اڑا دی۔ انہوں نے الطاف حسین کی سیاست کی قیمت 50روپے لگا دی، کہتے ہیں کہ پچاس روپے کی سی ڈی لندن پولیس کو دے دی۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کی سیاست کی قیمت پچاس روپے لگائی ہے، کیونکہ انہوں نے پچاس روپے کی ایک سی ڈی لندن پولیس کے حوالے کی ہے جس میں الطاف حسین کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے 30ماہ کی سیاست میں الطاف حسین کی 30سال کی سیاست کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا ہے۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے اسپیشل کمانڈ یونٹ سے پہلی بارکسی پاکستانی نے ملاقات کی، میرے پیش کردہ شواہد پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران دنگ رہ گئے۔ ان کا کہنا ہےکہ ان شواہد کا تعلق 1998ء سے 2013ء کے دوران ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ سے ہے، شواہد میں ایم کیو ایم کی جانب سے رقم دینے والوں کو شکریے کے خطوط، ویڈیو بیانات شامل ہیں،عمران خان کی ٹیم وہ کام کررہی ہے جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا،الطاف حسین نے لندن میں ملکہ برطانیہ کو دیے گئے حلف کو توڑا ہے۔

مزید خبریں :