04 اگست ، 2015
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے میں امدادی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے سیلاب متاثرین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے احتجاج کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او رحیم یار خان سے واقعے کی رپورٹ مانگ لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کو امداد اور کھانے پینے کی اشیا کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔