04 اگست ، 2015
اسلام آباد......پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون آج کراچی میں گیتا سے ملیں گے۔گیتا تقریباً 13 سال پہلے ٹرین میں بیٹھ کر غلطی سے پاکستان آگئی تھیں۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج نے سماجی ویب سائٹ پر اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔سماجی ویب سائٹ پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سواراج نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ گیتا سے ملاقات کر یں گے اور اس سے معلومات لینے کی کوشش کریں گے۔گیتا تقریبا 13 سال پہلے ٹرین میں بیٹھ کر غلطی سے پاکستان آگئی تھیں ۔ جیو نیوز نے گیتا کو اس کے اہل خانہ سے ملانے کی بھرپور کوششیں کیں ،جو اب رنگ لاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔