پاکستان
04 اگست ، 2015

لاہور،کل کوٹ لکھپت جیل میں قاتل کو پھانسی دی جائیگی

 لاہور،کل کوٹ لکھپت جیل میں قاتل کو پھانسی دی جائیگی

لاہور......لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کل قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی جائے گی ۔سپریم کورٹ کے حکم پر تین مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی کر دیا گیا ۔کوٹ لکھپت جیل میں قید اوکاڑہ کے رہائشی مجرم اللہ دتہ کو کل پھانسی دی جائے گی ۔مجرم نے ایک شخص افضل کو قتل کیا تھا ،اللہ دتہ سے اس کے عزیز و اقارب کی آخری ملاقات کرا دی گئی ہے ۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید تین مجرموں عتیق الرحمان ، اظہر شبیر اور محمد شبیر کی سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی کر دیا گیا ہے۔تینوں مجرم اچھرہ لاہور کے رہائشی تھے،انہیں اغوا برائے تاوان کے بعد قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تینوں مجرموں کی سزائے موت پر سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

مزید خبریں :