04 اگست ، 2015
ماسکو.....روس میں جاری رشیا ملٹری ٹورنامنٹ کے دوران پیراشوٹنگ مقابلے کے پہلے مرحلے میں چین نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔روس کے شہر Ryazan میں رشیا ملٹری ٹورنامنٹ جاری ہے۔ایونٹ کے دوران پیراشوٹنگ کے مقابلے میں چین کے پیراشوٹر نے فضا میں شاندار کرتب دکھا کر دیگر ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔چینی ٹیم نے پیراشوٹنگ مقابلے کے پہلے مرحلے میں روس اور بیلا روس کی ٹیموں کو شکست دے دی ۔ پیراشوٹنگ مقابلے میں فاتح ٹیم کا فیصلہ چار مرحلوں کے بعد ہوگا۔مقابلہ 13 اگست تک جاری رہیں گے۔